کورونا وائرس سے 98 افراد جاں بحق 4974 مثبت کیسز رپورٹ


 کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار

 کرگئی جان لیواوائرس سے ایک

 دن میں مزید 98 افراد جاں بحق

 جبکہ4974 مثبت کیسز رپورٹ

 ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 055 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد ایک کروڑ 2 لاکھ 47 ہزار 37 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 974 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 931 ہوگئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments