خوشخبری مہنگائی میں کمی اور پاکستانی معیشت کے اچھے دن آنے والے

 


ماہ رمضان میں پناہ گاہوں میں سحروافطار کا انتظام کیا جائے، رمضان ہر چیز کی نگرانی میں خود کروں گا، عوامی مفاد کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاسوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی اور معیشت کے اچھے دن آنے والے ہیں، ماہ رمضان میں پناہ گاہوں میں سحروافطار کا انتظام کیا جائے، رمضان ہر چیز کی نگرانی میں خود کروں گا، عوامی مفاد کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں اجلاس ہوا۔

جس میں مہنگائی اور عوامی مفادات سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جو مافیا کے سامنے کھڑی ہوئی ہے۔ سٹہ باز، قبضہ اور شوگرمافیا نے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا، عوام کے مفاد کو جو بھی نقصان پہنچائے گا اسے نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستانی معیشت کے اچھے دن آنے والے ہیں۔

آئندہ دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں نے یورو بانڈز میں اعتماد کا اظہار کیا۔ سال کے آخر تک پورے پنجاب میں صحت کارڈ فراہم کر دیں گے۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ رمضان میں پناہ گاہوں میں سحراورافطار کا انتظام کیا جائے۔ رمضان میں ذخیرہ اندوزوں پر نظر رکھی جائے۔ رمضان ہر چیز کی نگرانی میں خود کروں گا۔  

Post a Comment

0 Comments